نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی)راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے منگل کویہاں غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کیمسٹربھاگوت نے 30 ممالک سے آئے غیر ملکی نامہ نگاروں سے ملاقات کی اور انہیں تنظیم کے نظریہ سے متعلق اطلاعات فراہم کی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے ساتھ ملاقات تقریبا ڈھائی گھنٹے تک چلی۔ اس دوران آر ایس ایس کے سکریٹری جنرل سریش (بھیاجی) جوشی، جوائنٹ سکریٹری منموہن وید، کرشن گوپال، شمالی ہندوستان کے علاقائی انچارج بی ایس گپتا اور دہلی یونٹ کے سربراہ کلبھوشن آہوجا بھی موجود تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے سلسلے میں آر ایس ایس نے ٹوئٹ کیا کہ ’’راشٹریہ سوئم سنگھ کے سربراہ ڈاکٹر موہن جی بھاگوت نے آج نئی دہلی میں غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ یہ بات چیت اس عمل کا حصہ تھا جس کے تحت آر ایس ایس کے سربراہ سماج کےمختلف طبقوں سے مسلسل بات چیت کرتے ہیں۔‘‘
ملاقات کےبعد آر ایس ایس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریبا ڈھائی گھنٹے تک چلی بات چیت میں مسٹر بھاگوت کی جانب سے آر ایس ایس کا تعارف کرانے کےبعد مختلف مسائل پر سوال وجواب بھی ہوا۔ اس دوران 30 ممالک کے 50 میڈیا اداروں کے تقریبا 80 صحافی موجود تھے۔