بریلی، 15 جولائی (یو این آئی) اتر پردیش کے بریلی میں سڑک پر سائڈ نہ ملنےسے ناراض ایک پولس افسر نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے پرچارک کو یرغمال بناکر اس کی پٹائی کی، حالانکہ وہ اپنا تعارف کرواتا رہا۔
انسپکٹر نے کہا کہ اس کی والدہ ہسپتال میں بھرتی ہے اور انہیں دیکھنے جانا ہے۔
اس کے باوجود پولیس نے اسے ڈیڑھ گھنٹے تک پولیس چوکی میں بٹھا کر رکھا۔