چنڈی گڑھ، 13 ستمبر (یو این آئی) ایک اہم پیش رفت میں، انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) اور پنجاب پولیس نے یہاں صاحبزادہ اجیت سنگھ نگر (ایس اے ایس) سے منشیات کے اسمگلروں کی مدد کرنے کے الزام میں ایک ڈرگ انسپکٹر کو گرفتار کیا ہے ۔
پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادیو نے کہا کہ ملزم غیر قانونی ادویات اور میڈیکل اسٹورز سے متعلق منشیات کی اسمگلنگ کی کارروائیوں میں مدد کر رہا تھا اور منشیات کی منی لانڈرنگ کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم جیل میں منشیات اسمگلروں سے رابطے میں تھا اور باہر منشیات کے نیٹ ورک میں مدد کرتا تھا۔ مسٹر یادو نے کہا کہ سنگین مالی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں،
جس کے بعد اے این ٹی ایف نے 7.09 کروڑ روپے والے 24 بینک کھاتوں کی شناخت اور منجمد کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ دو بینک لاکرز بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ اے این ٹی ایف نے 1.49 کروڑ روپے نقد، 260 گرام سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی ہے ۔ مزید برآں، غیر قانونی سرگرمیوں سے حاصل کیے گئے بڑے اثاثوں کی نشاندہی کی گئی، جس میں زیرک پور اور ڈبوالی میں 2.40 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیدادیں بھی شامل ہیں۔