ممبئی، 12 مارچ (یو این آئی) دنیا کی متعدد بڑی کرنسیوں کے کمزور ہونے کے درمیان جمعہ کے روز بین بینکاری کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکے مقابلے میں روپیہ 12 پیسے مضبوط ہوکر 72.79 روپے فی ڈالر کی سطح پر آگیا گزشتہ کاروباری سیشن میں روپیہ مضبوط ہوکر 72.91 روپے فی ڈالر کی سطح پر رہا تھا۔
آج کاروبار کے شروع سے ہی روپیہ تیز رہا اور آج وہ ڈالر کے مقابلہ میں 25 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 72.66 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا۔ سیشن کے دوران یہ 72.63 کی بلند ترین سطح اور 72.84 روپے فی ڈالر کی کمترین سطح کے درمیان رہا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 12 پیسے مضبوط ہو کر بند ہوا۔