ممبئی:دنیا کے دیگر اہم کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر کی مضبوطی اور گھریلو شیئر بازار کے لال نشان میں رہنے سے انٹربنکنگ کرنسی بازار میں ہندستانی کرنسی منگل کو 110پیسے کی زبردست کمی کے ساتھ 72.42روپے فی ڈالر پر کھلی۔گزشتہ روز روپیہ پچاس پیسے کی کمی کے ساتھ 71.32روپے فی ڈالٹر پر رہا تھا۔
فی الحال روپیہ 72.22روپے فی ڈالر پر ہے ۔ روپے پر بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں ہوئے اضافہ کا بھی دباو ہے ۔بی ایس ای کا 30شے ئروں والا انڈیکس سنسیکس آج 375.59پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 34,584.13پوائنٹ پر اور این ایس ای کا نفٹی 138.05پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 10,350.05پوائنٹ پر کھلا۔