دبئی/ماسکو۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاودوف نے الزام عائدکیا ہے کہ امریکہ ‘ شام میں موجود داعش کے جنگجوؤں کو افغانستان اور عراق منتقل کررہا ہے۔
روسی اور فرانسیسی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے لاردف نے کہاکہ ہمارے لئے یہ بات باعث تشویش ہے کہ امریکہ’ داعش‘ کے جنگجوؤں کو شام سے عراق اور افغانستان بھیج رہا ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ ہمارے پاس اس دعوے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمیں ایسی دستاویزات ملی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ افغانستان کو داعش کو پھلنے پھولنے کا ایک نیاپروگرام تیار کیاجارہا ہے اور اس پروگرام میں امریکہ بھی پیش پیش ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ بہت سے باتیں اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ واشنگٹن ’ داعش‘ کے جنگجوؤں کو شام سے عراق اور افغانستان اسمگل کررہا ہے۔
انہو ں نے امریکہ او ردیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ داعش کو عرراق افغانستان میں منظم کرنے سے متعلق شبہات کا ازالہ کریں یا اس سے کی وضاحت کریں۔ سرگئی لاوروف نے کہاکہ افغانستان دہشت گردی کے پنپنے کی بہترین جگہ ثابت ہوسکتا ہے۔