ماسکو، 24 مارچ ؛روس کے کمیونیکیشن ریگولیٹر نے یہ اعلان کیا ہے کہ ان کے ذریعہ الفابیٹ انک کے گوگل کی نیوز ایگریگیٹر سروس کو بلاک کیاجارہا ہے۔الجزیرہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
ریگولیٹر نے الزام لگایا ہے کہ گوگل یوزرس کو یوکرین میں روسی فوجی مہم کے بارے میں غلط خبریں بتا رہا ہے۔
اس سے قبل، یوٹیوب نے روسی حکومت کی میڈیا تنظیم آرٹی سمیت کئی روسی چینلز کو اپنے ویڈیوز کے ساتھ چلنے والے اشتہارات سے پیسہ کمانے پر روک لگادی تھی یعنی کہ انہیں ڈیمونیٹائزکردیاتھا۔ اس کے علاوہ گوگل نے بھی روس میں آن لائن اشتہارات کی فروخت روک دی تھی۔
روسی فوج کو بدنام کرنے والے کسی بھی واقعہ کی رپورٹ کو غیرقانونی قراردئے جانے کے ایک نئے روسی قانون کی منظوری کے بعد روس کے اسٹیٹ میڈیا واچ ڈاگ روسکومناڈزور نے روسی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی درخواست پریہ کارروائی کی ہے۔