ماسکو، 8 اپریل (یو این آئی) روس نے اپنے شہریوں کو نیویارک ، مالے ، ٹوکیو، گوا اور دیگر شہروں سے 8 سے 13 اپریل کے درمیان واپس بلانے کی ایک اسکیم تیار کی ہے۔
روس کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔
اس سے قبل محکمے نے کہا کہ کام کرنے والے گروپ نے آنے والے دنوں میں روسی شہریوں کو دوسرے شہروں سے باہر لے جانے کےلئے پروازوں کا ایک پروگرام بنایا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نیویارک اور مالے سے ماسکو کے لئے 8 اپریل کو دو ایروفلوٹ پروازوں کا تعین کیا گیا ہے۔ ایئر روفلوٹ 9 اپریل کو روسی شہریوں کو ڈنپاسر سے ماسکو تک پہنچا سکتی ہے۔ تھائی لینڈ سے ماسکو اور سینٹ پیٹرس برگ کے لئے 10 اپریل کو ایرو فلوٹ پروازوں کو متعین کیا گیا ہے۔ ایئر لائن روسی شہریوں کو لارنکا سے ان تمام شہروں میں لے جاسکتی ہے۔