امریکا نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر جارحیت کرنا چاہتا ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی حکمت عملی روس نے 2014ء میں کریمیا میں اختیار کی تھی۔امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماسکو پہلے ہی مشرقی یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کے لئے اپنے تربیت یافتہ گروپ بھیج چکا ہے۔
حکام نے کہا کہ وہ گروپس شہری علاقوں میں دھماکہ خیز مواد سے روس کی اپنی پروکسی فورسز کے خلاف کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب روس نے ان بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
ادھر یوکرین کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعے کی رات 70 حکومتی ویب سائٹ پر سائبر حملے ہوئے، ہیکرز کا روسی سیکرٹ سروس سے تعلق کے اشارے ملے ہیں، سائبر حملوں کی تحقیقات جاری ہیں۔