ماسکو، 13 اکتوبر (اسپوٹنک) رشین ڈائرکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے چیف ایکزی کیٹیو افسر (سی ای او) کیریل میتروف نے منگل کو سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ روس کی کورونا ویکسین اسپوٹنک وی کی سلامتی کے بارے میں امریکہ کی فکرمندیوں کو دور کرنےکے لئے روس امریکہ کے الرجی اینڈ انفیکشن ڈیزز کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر انتھونی فاؤجی کے ساتھ اپنی کورونا ویکسین کی پوری جانکاریاں اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے۔









