ماسکو: روس نے اتوار کو کہا کہ اس کی فوج نے کرسک علاقے میں تین بستیوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ’’فیصلہ کن کارروائیوں کے نتیجے میں، سیور (نارتھ) گروپ کی فوجی کی اکائیوں نے کرسک علاقے میں ملایا لوکنیا، چیرکاسکوئے پورچنوئے اور کوسٹسا کو آزاد کرالیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ روسی فوجی کرسک علاقے میں یوکرین کی مسلح افواج کو شکست دینے کے لیے مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ تینوں بستیاں یوکرین کے زیر کنٹرول سودجا کے شمال میں ہیں، جو کرسک میں یوکرینی مہم کے لیے سپلائی کو یقینی بنانے والا ایک اہم شہر ہے۔
اس سے قبل دن میں، وزارت نے کہا تھا کہ اس نے کرسک کے گاؤں لیبیڈیوکا کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جس سے روسی افواج سدجا کے قریب آگئی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی تاس نے روسی سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج سودجا سے صرف 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
یوکرین کے جنرل اسٹاف نے ہفتے کے روز ٹیلی گرام پر انکاؤنٹر کی فوٹیج جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے فوجیوں نے سودجا کے مضافات میں گیس پائپ لائن کے ذریعے روسی افواج کے حملے کو پسپا کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا ’’اس وقت روسی اسپیشل فورسز کا سراغ لگایا جا رہا ہے، انہیں روکا جا رہا ہے اور انہیں تباہ کیا جا رہا ہے۔ سودجا کے علاقے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔