روس کی نجی عسکری کمپنی ویگنر کے سربراہ پریگوزین کے گھر پر سیکیورٹی فورسز کے چھاپے میں سونے کی اینٹیں اور جدید ہتھیار برآمد ہوگئے۔روسی میڈیا کی طرف سے پولیس چھاپے کے بعد ویگنر سربراہ کے مبینہ گھر کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ پریگوزین نہایت پرتعیش گھر میں رہتے تھے۔
روس: ویگنر کے سربراہ پریگوزین کے گھر پر چھاپہ، سونا اور اسلحہ برآمد
واضح رہے کہ روس پریگوزین کو طویل عرصے سے اپنا قیمتی فوجی اثاثہ قرار دیتا تھا لیکن چند ہفتے قبل ویگنر گروپ کی بغاوت کے بعد سے اسے حکومت نے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔
روس: ویگنر کے سربراہ پریگوزین کے گھر پر چھاپہ، سونا اور اسلحہ برآمد
پریگوزین کے ویگنر گروپ نے ماسکو میں فوجی ہیڈکوارٹرز پر قبضہ کرلیا تھا لیکن بعد ازاں بیلاروس کی ثالثی کے بعد اہلکاروں کو واپسی کی کال دی۔