روس کا کہنا ہے کہ ماسکو، یوکرین میں اپنے ملٹری آپریشن کے تمام مقاصد حاصل کرلے گا۔اس حوالے سے ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان بالآخر امن معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے اور امریکا چاہے یا نہ چاہے، جلد یا بدیر یورپ کو بھی روس سے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔







