امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک میلی نے کہا ہے کہ روس فوجی طور پر یوکرین میں جنگ نہیں جیت سکے گا۔وہ یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ روس کا یوکرین میں جنگ جیتنا ممکن نہیں ہے۔
جنرل میلی نے اس اعتماد کا اظہار کرنے کے باوجود کہ روس فوجی فتح حاصل نہیں کرپائے گا،یوکرین کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ اس سوچ سے باہرنکلے کہ وہ یوکرین کے علاقوں سے ہر روسی فوج کو نکال باہر کرنے کے قابل ہوگا۔
یوکرین کے صدر ولودی میرزیلنسکی اس خواہش کا اظہارکرچکے ہیں کہ ہر روسی فوجی یوکرین سے نکل جائے اور وہ ان علاقوں سے نکل جائے جن پرروس نے قبضہ کررکھا ہے کہ لیکن اس سال کے اوائل میں جنرل میلی نے کہا تھا کہ ’’یہ ایک ’بہت، بہت مشکل کام‘ ہوگا‘‘۔
انھوں نے مارچ میں کہا تھا کہ ’’آپ دو لاکھ روسیوں کو دیکھ رہے ہیں جو اب بھی روس کے زیرقبضہ یوکرین میں موجود ہیں۔ میں یہ نہیں کَہ رہا ہوں کہ یہ نہیں کیاجاسکتا۔میں صرف یہ کَہ رہا ہوں کہ یہ ایک بہت مشکل کام ہے‘‘۔