امریکا اور اتحادیوں کے یوکرین کو بھاری ہتھیار دینے کے اعلان پر روس کے وزیرخارجہ نے مغرب کو خبردار کردیا۔
خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ ایٹمی تنازعے میں تبدیل ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب روس کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ یوکرین میں جلد از جلد جنگ بندی چاہتے ہیں۔
سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں کہا کہ وہ موثر مذاکرات اور جلد از جلد جنگ بندی کیلئے طریقے تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ترکی اور روس کے صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین میں جنگ بندی پر گفتگو
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل روس کے صدر پیوٹن سے بھی ملاقات کے بعد 28 اپریل کو یوکرین کا بھی دورہ کرینگے۔