کئی سالوں سے کچی سبزیاں اور پھل کھا کر زندہ رہنے والی روسی انفلوئنسر 40 سال کی عمر میں چل بسی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی ژانا سمسونوا جنوب مشرقی ایشیا میں رہ رہی تھی اور ان کی موت مبینہ طور پر غذائی قلت اور تھکن کے باعث ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق وہ گزشتہ 5 سال سے کچی سبزیاں، پھل اور ان کا جوس غذا کے طور پر استعمال کر رہی تھیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کے کھانے کی عادات ان کی زندگی کے آخری چند مہینوں میں تشویشناک حد تک محدود ہوگئی تھیں۔ ژانا سمسونوا کی والدہ نے روسی اخبار کو بتایا کہ ان کی بیٹی کی موت 21 جولائی کو مبینہ طور پر ہیضے کی طرح کے ایک انفیکشن کی وجہ سے ہوئی جو کہ ویگن غذا (صرف سبزی اور پھلوں کی غذا) کے باعث ہوتا ہے۔
Vegan influencer Zhanna Samsonova has reportedly 'died of starvation' after living off only jackfruit and durian for the past seven years. #Russian #Durian #Starving https://t.co/u5S7j715aL
— Sinar Daily (@sinardailymy) August 1, 2023
غیرملکی میڈیا کے مطابق ژانا سمسونوا 10 سال سے صرف سبزیاں کھا رہی تھیں اور وہ کبھی کبھار ہی صرف مچھلی اور دودھ کا استعمال کرتی تھیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کی موت کی باقاعدہ وجہ کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے کیونکہ ان کے اہلخانہ لاش کو روس واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Vegan Raw Food Influencer Zhanna D'Art Dies Reportedly Of Starvation.
Vegan influencer Zhanna Samsonova, widely known as Zhanna D'Art, passed away at the age of 39 reportedly due to complications arising from a long-term raw vegan diet. The Russian national had been actively… pic.twitter.com/GlHzu3lJCz
— URECOMM (@URECOMM) August 1, 2023