روس کی نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کے روسی فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کے اعلان کے بعد روسی وزارتِ دفاع نے پیغام جاری کردیا۔روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ویگنر فوجیوں کو دھوکا دیا گیا اور انہیں مجرمانہ مہم جوئی میں گھسیٹا جا رہا ہے، ویگنر فوجی روسی دفاعی نمائندوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسیِ وزارت دفاع نے ویگنر فوجیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضمانت بھی دینے کا کہا ہے۔
https://t.co/cbf5BKCJdo – #Russia-Ukraine war live: Putin says those behind ‘armed #rebellion’ will be punished; #Wagner chief says he’s in Rostov military HQ – latest updates… #Putsch #Moscow #Wagner #Eilmeldunghttps://t.co/zoHVsO3GdB
— Nornenauge (@nornenauge) June 24, 2023
اس سے قبل ویگنر گروپ کے سربراہ نے روسی وزارتِ دفاع کے خلاف آخری حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔ویگنر گروپ کے سربراہ یوو گنی پری گوژن نے الزام عائد کیا تھا کہ روس نے ویگنر گروپ کے فوجیوں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
Ukraine:Wagner group creates unrest in Moscow | Russia Millitary Coup | Putin | Yevgeny Prigozhin | CIA ROLE? #RussiaIsCollapsing#Russia #Moscowhttps://t.co/7Z6I5aGMd2 pic.twitter.com/wdiWB1gQMm
— Bollywood Music (@youtuber_311) June 24, 2023