لکھنو میں بھی آج یوم ولادت شہید کربلا حضرت امام حسین جوش و خروش سے منایا گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں سبیل پر ٹھنڈے پانی اور شربت کا انتظام کیا گیا۔شہر کے فیشن ایبل علاقے حضرت گنج میں واقع امام باڑہ سبطین آباد کے باہر انتظامیہ کمیٹی نے عام شہریوں کے لئے سبیل آراستیہ کی۔
آثار قدیمہ کے تحفظ کے لئے مسلسل کام کر رہے اور امام باڑہ انتظامیہ کمیٹی کے متولی ایڈوکیٹ محمد حیدر کی سربراہی میں اس سبیل پر دن بھر میں پچاسوں ہزار پیاسے شہریوں کو سیراب کیا گیا۔دیلچسپ نظارے وہ تھے جب غیر مسلموں کی بڑی تعداد نے سبیل پر آکر شربت اور پانی سے پیاس بجھائی۔سبیل پپر سنی حضرات نے بھی لوگوں کو پانی پلانے کی خدمت انجام دی۔