رام پور: محبت کی وجہ سے رام پور کی گلفشاں نے اپنے عاشق صدام اور اس کے دوستوں کے ساتھ مل کر شادی سے ایک دن پہلے اپنے 22 سالہ منگیتر نہال کو قتل کر دیا۔ بوائے فرینڈ نے دلہن گلفشاں سے کہا تھا- میں تمہاری بارات نہیں آنے دوں گا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اتل کمار سریواستو نے کہا کہ پولیس نے اس معاملے میں قتل کے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی اطلاع پر نہال کی لاش عظیم نگر پولیس اسٹیشن کے جنگل سے برآمد ہوئی۔
رام پور تھانہ گنج علاقہ کے گوجر ٹولہ گر رحمت کا فقیرو والا پھاٹک کا رہنے والا نہال 14 جون 2025 کو تھانہ گنج میں لاپتہ ہوا تھا۔ پولیس نے ان کے قتل کے مقدمہ میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان دونوں کی اطلاع پر پولیس نے نہال کی لاش عظیم نگر تھانے کے جنگل سے برآمد کی۔
دوران تفتیش دلہن گلفشاں کے عاشق صدام نے بتایا کہ گلفشاں کے ساتھ اس کا افیئر تھا۔ گلفشاں نہال سے شادی کرنے جارہی تھی۔ اس کے لیے دونوں نے نہال کو فون کر کے بلایا۔ وہ اسے بائیک پر عظیم نگر کے جنگل میں لے گئے۔ وہاں انہوں نے کچھ دوسرے دوستوں کے ساتھ مل کر نہال کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے لاش کو جنگل میں چھپا دیا اور واپس آگئے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اتل کمار سریواستو نے کہا کہ اس معاملے میں چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس میں صدام، فرمان، انیس اور گلفشاں شامل ہیں۔ گلفشاں کے بوائے فرینڈ صدام اور اس کے دوست فرمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس انیس اور گلفشاں کی تلاش کر رہی ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اتل کمار سریواستو نے بتایا کہ نہال نامی 22 سالہ نوجوان کی گمشدگی کی رپورٹ 14/6/2025 کو گنج تھانہ علاقے میں درج کی گئی تھی۔ پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ دو لوگ نہال کو لے گئے تھے۔ ملزمان صدام اور فرمان دونوں پکڑے گئے۔
جب ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ ان دونوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عظیم نگر تھانہ علاقہ میں نہال کا قتل کر کے لاش کو چھپا دیا تھا۔ ان کی اطلاع پر لاش برآمد کی گئی۔ صدام کا نہال کی منگیتر کے ساتھ افیئر تھا۔ اسی لیے قتل کیا گیا۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ مستقبل میں جو حقائق سامنے آئیں گے اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔