نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے پریشان ہوں: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے ‘X’ پر ایک پوسٹ میں کہا، “میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ جیسی صورتحال سے پریشان ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ زخمی لوگ جلد صحت یاب ہوجائیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کی رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ جیسی صورتحال میں اپنی جانیں گنوانے والے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حکام اس سے متاثرہ تمام لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے ‘X’ پر ایک پوسٹ میں کہا، “میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ جیسی صورتحال سے پریشان ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ زخمی لوگ جلد صحت یاب ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکام اس صورتحال سے متاثرہ تمام لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 14 اور 15 پر بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی، جس میں مبینہ طور پر کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے اور بعض کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔