سہارنپور:09جنوری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے بیہٹ کوتوالی علاقے میں آج پیش آئے سڑک حادچے میں بائیک سوار خاتون اور اس کے دو بیٹوں کی موت ہوگئی۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات)اتل شرما نے یہاں بتایا کہ بھیجے والا باشندہ منتظر کا بیٹا 18سال صاحب اپنی ماں عمرانہ(40) اور بھائی سیف کے ساتھ بذریعہ بائیک ماما کے یہاں جارہا تھا۔
راستے میں بابیل بزرگ گاؤں کے نزدیک تیز رفتار کار نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔