ممبئی: معروف اداکار سیف علی خان پر 16 جنوری کو علی الصبح گھر میں گھسنے والے ایک چور نے حملہ کر دیا تھا۔ چور نے سیف پر چاقو سے وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوراً ممبئی کے لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سرجری کر کے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے ڈھائی انچ لمبا چاقو کا ٹکڑا نکالا۔ خوش قسمتی سے، ان کی صحت اب بہتر ہو رہی ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔









