پیرس، 30 جون (یو این آئی) پیرس دہشت گردانہ حملے کے اہم ملزم صلاح عبدالسلام کو یہاں کی ایک عدالت نے دہشت گردی اور قتل کے الزامات کا مجرم قرار دیا ہے۔ بی بی سی نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ نومبر 2015 میں ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے میں اس کے اہم کردار کے پیش نظر اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس حملے میں 130 لوگ مارے گئے تھے۔









