بدایوں:اترپردیش میں بدایوں کے بسولی علاقہ میں ناجائز تعلق قائم کرنے سے انکار کرنے پر ایک شخص اپنی سالی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) سریندر پرتاپ سنگھ نے یہاں بتایا کہ مقتولہ کی ماں منی بیگم نے بسولی کوتوالی میں دی گئی تحریر کے مطابق لکشمی پور کے رہنے والے نفیس عرف چھوٹے کی شادی گاؤں کی نعیمہ سے کچھ برسوں قبل ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی نفیس کی اپنی سالی شاہینہ (20) پر بُری نظر تھی اور وہ اکثر اس سے چھیڑخانی کرتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ نفیس نے کسی بھی طرح شاہینہ سے ناجائز تعلق بنانے کی کوشش کی جس کی شاہینہ نے مخالفت کی۔ بوکھلائے نفیس نے آج شاہینہ کے سر پر گڑھسے سے حملہ کردیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سالی کو قتل کرنے کے بعد نفیس فرار ہوگیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔