ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے جھارکھنڈ کے نمبر کو ٹریس کیا اور ملزمان کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں بھیجی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور ٹیم کو بھی گوہاٹی بھیجا گیا ہے۔
سلمان خان کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ممبئی پولیس نے جمشید پور سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ حکام نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔
ملزم کی شناخت جمشید پور کے سبزی فروش شیخ حسین شیخ محسن (24) کے طور پر کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے اداکار کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن پر دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا جس میں 5 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے جھارکھنڈ کے نمبر کو ٹریس کیا اور ملزمان کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں بھیجی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور ٹیم کو بھی گوہاٹی بھیجا گیا ہے۔
پولیس نے پیغام بھیجنے والے کا پتہ لگانے کے لیے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا، لیکن ممبئی ٹریفک پولیس کو اسی موبائل فون نمبر سے “معافی” کا پیغام موصول ہوا، حکام نے منگل کو بتایا۔