لکھنؤ/سیتاپور: پارٹی میں جاری انتشار و ایس پی وفد سے اعظم خان کی ملاقات سے انکار کرنے کے درمیان سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو پارٹی سینئر رہنما اعظم خان پر اپنی چپی توڑتے ہوئے کہا کہ پارٹی ان کے ساتھ ہے اکھلیش نے آج یہاں کہا کہ’ سماج وادی پارٹی(ایس پی)ان کے ساتھ ہے۔
جس قسم کی بھی قانونی چارہ جوئی کی ضرورت ہوگی پارٹی ان کی مدد کرے گی۔
لیکن جو بھی ناانصافی ان کے ساتھ ہوئی ہے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی جانب سے دانشتہ طور سے کی گئی ہے۔