پرتاپ گڑھ, 29 نومبر (یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ بل و بلڈوزر ی حکومت کو ہٹانے کے لیئے سماج وادی پارٹی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے ۔
انہوں نے تحصیل پٹی کے رام کولا گاوں میں اتوار کے روز شادی کی تقریب میں کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔
سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ پرتاپگڑھ میں کارکنوں کا بہت استحصال اور فرضی سنگین دفعات کے مقدمات میں پھنسا کر پریشان کیا جا رہا ہے ۔