لکھنئو : سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے آج دعوی کیا کہ آئندہ سال ہونے والا اسمبلی الیکشن جیت کر سماجوادی پارٹی (ایس پی) ریاست میں بی جے پی کا گیم چینج کرے گی۔
انہوں نے اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کو پرمحاذ پر ناکام بتایا اورکہا کہ ریاست کے ووٹر اب سماج وادی پارٹی کی حکومت چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی راج میں مہنگائی رکے گی نہیں، کھیتی برباد ہوچکی ہے اور صنعت لگنے کی گنجائش نہیں ہے۔