دیوریا : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ریاستی صدر نریش اتم نے اتر پردیش کے دیوریا میں جمعہ کو کہا کہ ان کی پارٹی قومی صدر اکھلیش یادو کی رہنمائی میں 2024 کے انتخابی میدان میں اترے گی اور ریاست کی سبھی سیٹوں پر انتخابات لڑے گی۔
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق ایم پی موہن سنگھ کی یوم پیدائش پر یہاں آئے ایس پی کے ریاستی صدر مسٹر پٹیل نے ‘یو این آئی ‘ سے بات کرتے ہوئے آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے سوال پر کہا کہ ہماری پارٹی کی تیاری بوتھ سطح پر ہے ۔ بوتھ کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ہماری بوتھ کمیٹیوں کے ذریعہ جو ووٹر لسٹ میں بی جے پی کے کچھ ملازمین اور افسروں کام کررہے ہیں، اور ان کی وجہ سے 2022 کے انتخابات میں لاکھوں ووٹر ووٹ ڈالنے سے محروم کردیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا، “ہماری پارٹی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس ریاست کے لاکھوں لوگوں کو جو پہلے اپنے حق رائے دہی سے محروم تھے ، ووٹ کا حق حاصل ہو۔
آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ایس پی ریاست کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو جو بھی فیصلہ کریں گے ہمارے لیڈر اس پر عمل کریں گے ۔