سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے وبھوتی پور تھانہ علاقہ سے پولیس نے جمعہ کو ایک جوہری کی لاش برآمد کی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ گاؤں والوں کی اطلاع پر داہو چوک کے قریب ایک تالاب سے ایک جوہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مرنے والے کی شناخت کلیان پور گاؤں کے اویناش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ ضلع کے دل سنگھ سرائے میں زیورات کی دکان چلاتا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔