جموں : جموں و کشمیر پولیس نے ضلع سانبہ میں رواں برس 12 جنوری کو پیش آنے والے ایک 65 سالہ معمر خاتون کی اجتماعی عصمت دری کے معاملے کو حل کرتے ہوئے تین ملوثین کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما نے جمعے کو سانبہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘بارہ جنوری کو ایک 65 سالہ خاتون اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ ایک تحریری درخواست لے کر پولیس تھانہ وجے پور آئیں۔
درخواست میں لکھا تھا کہ معمول کی طرح جب وہ بارہ جنوری کو صبح چھ بجے راہیہ – سوچانی روڈ پر مارننگ واک کے لئے نکلیں تو دو لوگ ایک نامعلوم گاڑی سے اترے اور مجھے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے’۔