جمعیۃ علماء ہند کےصدر مولانا محمود اسعد مدنی نےسنبھل ( یوپی ) کی جامع مسجد سرو ے کے دوران پولس فائرنگ میں تین مسلم نوجوانوں کے مجرمانہ قتل اور پرتشدد صورت حال پر سخت ناراضگی اور گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ مولانا مدنی نے اس صورت حال کے لیے اترپردیش حکومت او رپولس انتظامیہ کو مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔









