سنبھل: اتر پردیش کے سنبھل میں پیش آئے تشدد کے معاملے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) ویبھانشو سدھیر نے پولیس فائرنگ کے الزام سے متعلق 2024 کے ایک کیس میں اے ایس پی انوج چودھری، سابق انسپکٹر انوج تومر اور 15 سے 20 نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔








