ممبئی ، 26 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سمیرا ریڈی نے ورزش کرکے وزن کم کیا ہے۔سمیرا ریڈی ان دنوں فلمی اسکرین سے دور ہیں ، لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔سمیرا اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں۔
سمیرا نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ کافی فٹ نظر آرہی ہیں۔اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمیرا کا وزن بہت کم ہوگیا ہے۔
سمیرا ریڈی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جو کولاج سے بنی ہوئی ہے۔اس تصویر میں ان کا ٹرانسفاریشن واضح طور پر دکھائی دے رہاہے۔دونوں تصاویر میں وہ گلابی رنگ کی ٹی شرٹ میں نظر آ رہی ہیں۔
پہلی تصویر میں وہ کافی صحت مند دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ قدرے پتلی نظر آ رہی ہیں۔سمیرا نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’ تصاویر لوگوں کو کافی دھوکہ دے سکتی ہیں ۔
فٹنس فرائیڈے پر میں خود کو دھیان دلانا چاہتی ہوں کہ میں جو کچھ دیکھ رہی ہوں وہ میں نے ابھی تک حاصل نہیں کیا ہے۔
ہاں میں ورزش کرتی ہوں اور مجھے نتائج بھی نظر آرہے ہیں، لیکن میرے پاس ابھی بھی بیلی فیٹ ہے جو مجھے معلوم ہے کہ وہ چند مہینوں میں ختم ہوجائے گا۔
سمیرا نے لکھا ’’میں ان لوگوں کو دیکھ کر خود کو انسپائر کرتی ہوں جو حقیقت میں ایسے ہی نظر آتے ہیں۔
یہ میری فٹنس موٹیویشن ہے اور یہ مجھے سخت محنت کرنے پر مجبور کرتی ہے۔
امید ہے کہ میں ایسا کرنا جاری رکھوں گی‘‘۔