ماسکو، 5 مارچ (یو این آئی/اسپوتنک) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی نے یوکرین میں فوجی آپریشن کے سلسلے میں روس کو اسمارٹ فونز اور چپس سمیت اپنی تمام مصنوعات کی برآمدات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اطلاع نیوز ایجنسی بلومبرگ نے دی ہے۔
بلومبرگ نے سام سنگ کے حوالے سے کہا’’ہم جنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہماری ترجیح اپنے تمام ملازمین اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے‘‘۔
اس دوران کمپنی نے جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 6 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔
اس میں ایک ملین ڈالر مالیت کی الیکٹرانک مصنوعات شامل ہیں۔