واشنگٹن؛امریکہ نے آج ایران پر تازہ تحدیدات عائد کرنے کا اعلان کیا۔ اس نے 18 افراد یا شخصیات پر بین البراعظمی میزائیلس پروگرام اور عسکریت پسند گروپس جیسے حزب اللہ، حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کی مالی مدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے استحکام کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے اِس پر تازہ تحدیدات عائد کردیں۔
محکمہ خارجہ امریکہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیر معاہدوں کے بعد بین الاقوامی امن اور صیانت کے لئے ایران کی جو دین تھی اُن مثبت اقدامات پر اُس کی رُسواکن کارستانیوں نے پانی پھیر دیا ہے جس کی وجہ سے امریکہ ایران پر تازہ تحدیدات عائد کرنے کے لئے مجبور ہوگیا ہے۔