ریاض ؛سعودی عرب میں ریت کے طوفان سے دارالحکومت ریاض اور ملک مشرقی علاقے شدید متاثر ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق گردو غبار کا طوفان عراق کے صحراؤں سے اٹھا جو کویت سے گزر کر حفر الباطن اور الارطاویہ میں پہنچ گیا۔
طوفان نے سعودی عر ب کے وسطی اورمشرقی علاقوں کو متاثر کیا اور حد نگاہ محدود ہوکر رہ گئی۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیوں کہ دھول مٹی سے سانس کے عارضے کے شکار افراد کے لیے مزید مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔