نئی دہلی:معروف ہندوستانی کلاسیکل گلوکار گندیجہ بندھو،ڈرامسٹ اور ادکار ہ ہیما سنگھ،بانسری نواز راجندر پرسنا اور مشہور رقاصہ ویدناتھن سمیت 42فنکاروں کو اس سال ‘سنگیت ناٹیہ اکیڈمی ایوارڈ’ دینے کا اعلان کیا گیاہے ۔
اکیڈمی کی جانب سے بدھ کو جاری سرکاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اکیڈمی کی جنرل کونسل کی گزشتہ دنوں امپھال میں ہونے والی میٹنگ میں سال 2017کیلئے ان شخصیات کو نوازنے کا فیصلہ کیا گیا۔ریلیز کے مطابق ‘پرفارمنگ آرٹس ‘زمرہ میں سندھیا پریچہ کو بہترین کارکردگی کیلئے یہ ایوارڈ دیا جائے گا جبکہ وجئے ورما کو اسکالر شپ دی جائے گی۔
اکیڈمی نے سال 2017میں موسیقی سرگرمیوں کے شعبہ میں،رقص کے زمرہ میں 9،اور ڈرامہ کے شعبہ میں 9 فنکاروں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ لیا گیاہے ۔
اس کے علاوہ روایتی فوک/ٹرائبل موسیقی/رقص/ڈرامہ/اور کٹھ پتلی کے شعبہ سے متعلق10 فنکاروں کو ایوارڈ دیا جائے گا۔وہیں ‘آرٹ پرفارمنگ’ کے زمرہ میں بہترین کارکردگی اور اسکالر شپ کیلئے دو فنکاروں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ لیا گیاہے ۔