لکھنؤ: ٹکیت رائے تالاب واقع شبیہ روضہ زینبیہ کی ثانی زہرا کمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ پروگرام بعنوا ن ’روح پرور اجتماع‘ کا انعقاد 14دسمبر سے شروع ہوگا جو 20دسمبر تک جاری رہے گا۔
کمیٹی کے میڈیا انچارج سید آفتاب رضوی نے بتایا کہ 14 دسمبر کو منعقد ہونے والی مجالس کو مولانا محمد عسکری ، مولانا سید محمد حسنین باقری، مولانا سید ضیغم حیدر، مولانا سید عابس کاظم جرولی اور مولانا قمر عباس خاں خطاب کریں گے.
17دسمبر کو جناب فاطمہ زہرا اور 20دسمبر کو ثانی زہرا کی شہادت پر برآمد ہوںگے شبیہ تابوت
مجالس کا آغاز تلاوت ربانی سے ہوگا جس کے بعد احمد کربلائی، حسن فراز، کوثر دبیری، طاہر کانپور اور اختر اعظمی پیش خوانی کے فرائض انجام دیں گے ۔ اسی طرح 15 دسمبر کو مولانا سید محمد دانش زیدی، مولانا آغا اعجاز مہدی خاں نجفی، مولانا آغا مہدی نجفی، مولانا سید غلام حسین صدف جونپوری، مولانا سید شبر حسین رضوی مجالس کو خطاب کریں گے اور سید ابرار حسین، اختر اعظمی، حسن عابد، فرقان لکھنوی ، ظفر فیض آبادی پیش خوانی کریں گے،
16 دسمبر بروز ہفتہ کو مولانا سید محمد ثقلین عابدی، مولانا ظہیر عباس، مولانا سید امیر حسن عابدی، مولانا مرزا عمران حیدر اور مولانا سید فیروز حسین رضوی مجالس کو خطاب کریں گے جبکہ عامر لکھنوی، حسن مرزا پوری ، شجاع عباس، ہلال نقوی اور خورشید فتح پوری منظوم خراج عقیدت پیش کریںگے۔ اسی طرح 17 دسمبر بروز اتوار کو مولانا سید اختر حسین رضوی، مولانا سید باقر علی زیدی، مولانا مرزا یعسوب عباس، مولانا سید انور حسین رضوی اور مولانا سید مصطفےٰ علی خاں مجالس کو خطاب کریں گے اور مسرت دبیری ، ظفر فیض آبادی، فدوی لکھنوی، منظر کانپوری پیش خوانی کریںگے اور شب میں ساڑھے آٹھ بجے زنانی مجلس ہوگی جس کے بعد مستورات معصومہ عالم کا شبیہ تابوت برآمد کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ۱۸دسمبر بروز دوشنبہ کو مولانا سید بلال کاظمی، مولانا سید حسن متقی میثم زیدی ، مرثیہ خواں زوار حسین، مولانا سید زہید الحسن ، مولانا سید حسن ظہیرمجالس کو خطاب کریںگے اور حیدر عباس، اعجاز زیدی، افضال دبیری، ثمر لکھنوی منظر کانپور منظوم خراج عقیدت پیش کریںگے۔
19دسمبر بروز منگل کو مولانس سید رحمت حسین خالصوی، مولانا مرزا جعفر عباس، مرثیہ خواںکرنل سید جرار احمد ، مولانا سید ثمر حیدر زیدی و مولانا منظر علی عارفی مجالس کوخطاب کریںگے جبکہ ہلال نقوی، اختر اعظمی، ذرے لکھنوی، شموم لکھنوی، افسر دبیری پیش خوانی کریںگے۔
انہوں نے بتایا کہ 20دسمبربروز بدھ کو الوداع پروگرام ہوگا اس دن صرف دو مجالس صبح گیارہ بجے اور دوپہر ساڑھے بارہ بجے منعقد ہوںگی جنہیں بالترتیب مولانا سید عباس ارشاد نقوی اور مولانا سید علی رضوان زیدپوری مجالس کو خطاب کریںگے اور نیر مجیدی و فرید مصطفےٰ منظوم خراج عقیدت پیش کریںگے اس کے بعد یعنی 2بجے دن سےخواتین کا پروگرام شروع ہوگاجو دیر شب تک جاری رہے گااور شب میں ساڑھے آٹھ بجے مستورات کی مجلس کے بعد شہزادی ثانی زہرا جناب کبریٰ کے شبیہ تابوت کی زیارت کرائی جائے گی۔