سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل نے کھیلوں کا سفیر مقرر کر لیا۔ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو یہ خوش خبری سنائی ہے۔ اُنہوں نے دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر بننا ایک اعزاز ہے۔









