نئی دہلی: بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جمعرات کو ایشیاء کے اوشیانا زون سے فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے والی پہلی ہندوستانی بن گئیں ، انکے ساتھ انڈونیشیا کی پرسکا میڈیلن نورگورو بھی اس ایوارڈ کےلیے نامزد کی گئی ہے۔
ثانیہ نے چار سالوں کے بعد فیڈ کپ میں واپسی کی
اس اسٹینڈ میں موجود اپنے 18 ماہ کے بیٹے ایزان کے ساتھ ثانیہ نے ہندوستان کو پہلی بار پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے میں مدد کی تھی۔
“2003 میں ہندوستان کے رنگوں میں پہلی بار میدان میں قدم رکھنا میرے لئے فخر کا لمحہ تھا۔ اس وقت سے یہ اٹھارہ سال کا طویل سفر ہے اور مجھے ہندوستانی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے کا اعزاز اور فخر ہے۔
33سالہ ثانیہ مزید کہا کہ پچھلے ماہ ایشیاء کے اوشیانا ٹورنامنٹ میں فیڈ کپ کا نتیجہ میرے کھیل کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ یہ وہ لمحات ہیں جن کے لئے ایتھلیٹ کھیلتا ہے اور میں اس پہچان کے لئے فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈز سلیکشن پینل کا شکر گزار ہوں۔
ہارٹ ایوارڈز کے فاتحین کا انتخاب شائقین کے ذریعہ آن لائن ووٹنگ سے کیا جائے گا جو یکم مئی کو شروع ہوں گے اور 8 مئی تک جاری رہیں گے۔
فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ کے رواں سال کے 11 ویں ایڈیشن میں ، اینٹ کونٹاویٹ (ایسٹونیا) اور الیونورا مولنارو (لکسمبرگ) کو میکسیکو کے فرنانڈا کونٹریراس گومیز اور پیراگوئے کے ویرونیکا سیپیڈ رائے کو امریکہ سے نامزد کیا گیا ہے۔