وزارت اسلامی امور نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 22 ہزار 119 مساجد میں کورونا سے حفاظت کے لیے سینیٹائزیشن کی-
حفاظتی اقدامات کے تحت کی جانے والی یہ کارروائی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کے حکم پر انجام دی گئی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے کورونا وائرس سے مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کومحفوظ رکھنے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سعودی عرب کی تمام مساجد میں جمعے اور جماعت سے نماز پر پابندی لگی ہوئی ہے-
وزارت اسلامی امور نے رپورٹ جاری کر کے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 13395 مساجد کو سینیٹائز کیا جائے گا –
اس ضمن میں 697500 مربع میٹر قالین، 26790000، قرآن کریم کے نسخوں کو بھی سینیٹائز کیا گیا-
علاوہ ازیں 66975 میٹر لمبے قالین سینیٹائز کیے گئے جبکہ 669750 قرآن پاک کی الماریاں اور رحلوں کو سینیٹائز کیا گیا-
مختلف مساجد میں ایک لاکھ 7 ہزار 760 طہارت خانوں میں جراثیم کش سپرے کیا گیا-
مساجد کی صفائی اورسینیٹائزنگ میں 6061 کارکن اور تکنیکی امور کے ماہرین شریک ہوئے-
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ صفائی اور سینیٹائزگ کا عمل جاری ہے-
سعودی عرب کے تمام صوبوں کمشنریوں اور تحصیلوں میں موجود مساجد کی صفائی، سینیٹائزنگ اور اصلاح و مرمت کا کام انجام دیا جائے گا-