بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے سرطان کے علاج کے لیے امریکا کا 5 سال کا ویزہ دے دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ’سنجو بابا‘ کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کو تیسرے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد اُن کی اہلیہ مانیتا دت کی جانب سے بھارت میں اُن کا علاج شروع کرانے کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔









