ممبئی : بالی ووڈ کے ماچو ہیرو سنجے دت کی آنے والی فلم دی بھوتنی سے ان کا پہلا لک پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ سنجے دت گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی آنے والی فلم ‘دی بھوتنی’ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ یہ فلم اس سال کی سب سے زیادہ زیر بحث فلموں میں سے ایک ہے، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔
میکرز نے اس فلم سے سنجے دت کا پہلا لک پوسٹر جاری کیا، پوسٹر میں وہ ‘بابا’ کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ سنجے دت کے علاوہ فلم کی اسٹار کاسٹ مونی رائے، سنی سنگھ، پلک تیواری کے پوسٹرز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
سنجے دت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر شیئر کیا۔ اس کے ساتھ پوسٹ میں لکھا تھا کہ بھوت، روح، جن اور ویمپائر بھی جائیں گے ڈر کے بھاگ، بابا لگائیں گے سب کی واٹ۔ ٹریلر 29 مارچ کو۔ بھوتنی کے لیے تیار ہو جائیں، 18 اپریل سے سینما گھروں میں۔
سنجے دت فلم دی بھوتنی میں بابا کا کردار ادا کریں گے۔ پوسٹر میں انہیں درخت کی شاخوں سے بندھا ہوا دکھایا گیا ہے، جب کہ ان کے ہاتھوں میں شعلوں میں گھری ہوئی دو تلواریں دکھائی دے رہی ہیں۔
فلم دی بھوتنی میں مونی رائے، سنی سنگھ، پلک تیواری، آصف خان جیسے فنکار بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم کے ہدایت کار سدھانت سچدیو ہیں اور انہوں نے اسے لکھا بھی ہے۔ سنجے دت نے دیپک مکوت کے ساتھ مل کر اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔