موذی مرض پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سنجے دت کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اداکار کا علاج چل رہا ہے اور اُن کے مرض میں کافی بہتری آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار سنجے دت کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کی صحت سے متعلق بتایا کہ ’جب ہمیں معلوم ہوا کہ سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں تو ہمیں لگا تھا شاید اب اُن کی طبیعت سنبھل نہیں سکے گی اور ہم اُن کی صحت کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔‘
سنجے دت کے اہلخانہ نے بتایا کہ ’اس کے بعد ہم نے اداکار کا علاج ممبئی کے ایک اسپتال میں شروع کروایا اور اب اُن کے دیگر ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔‘
بالی وڈ اداکار کے اہلخانہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ’سنجے دت کا علاج بہت اچھا چل رہا ہے، اُن کے حالیہ ٹیسٹ کے نتائج بھی اچھے آئے ہیں اور وہ اب صحتیاب ہو رہے ہیں۔‘
سنجے دت کی ایک عرصے بعد اہلخانہ سے ملاقات
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’خدا کے فضل و کرم اور مداحوں کی دُعا کی وجہ سے سنجے دت اب ٹھیک ہورہے ہیں۔‘
خیال رہے کہ اس سے قبل سنجے دت کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کو شکست دینے کےلیے پُرعزم ہیں۔