نئی دہلی،30جولائی (یو این آئی)کانگریس کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے منگل کو پارٹی سے استعفی دے دیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے راجیہ سبھا رکنیت سے بھی استعفی دے دیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے راجیہ سبھا کے چیرمین ایم ونکیانائیڈو اورکانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کو بھی خط لکھ کر اپنا استعفی دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوں گے۔
25ستمبر 1951کو پیدا ہوئے مسٹر سنگھ اترپردیش کانگریس کے اہم لیڈروں میں مانے جاتے ہیں۔ لوک سبھا میں وہ مینکا گاندھی سے الیکشن میں شکست کھا گئے تھے۔ وہ 2014سے راجیہ سبھا کے رکن تھے۔