ممبئی: معروف بھارتی اداکار سنجے دت نے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں عید منائی اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔
بھارت میں مسلمانوں نے آج عیدالفطر روایتی مذہبی جوش و خروش سے منائی۔ کورونا وبا کی بگڑتی صورت حال کے دوران آنے والی عید نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ فلمی ستاروں نے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائی۔
بالی ووڈ کے سنجو بابا نے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں عید منائی۔ معروف فلم اسٹار اور ان کی اہلیہ نے عید خوشیوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی اور اہل خانہ کی تصاویر شیئر کرکے بانٹیں۔
سنجو بابا نے عید کے موقع پر سفید قمیص شلوار زیب تن کیا تھا اور سفید کھوسے پہنے ہوئے تھے جب کہ ان کی اہلیہ نے بھی سفید کپڑے پہنے ہوئی تھیں۔ اسی طرح دونوں بچوں نے پنک رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور بیٹے نے واسکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔ اس موقع پر اہل خانہ نے عید کا کیک بھی کاٹا۔