ہریانوی ڈانسر ، بگ باس کی کنٹسٹینٹ اور اب بالی ووڈ اداکارہ بن چکیں سپنا چودھری کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ دھماکہ دار ڈانس کے علاوہ سپنا کا بے باک انداز بھی لوگوں کو کافی پسند آتا ہے۔
وہ ڈانس شو کرتی ہیں اور اتنی مستی بھرے انداز ناچتی ہیں کہ شو پر موجود سینکڑوں کی بھیڑ بھی ان کے ساتھ ڈانس کرنے لگتی ہیں ۔ لیکن حال ہی میں یو ٹیوب پر ایک ایسا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ اسٹیج پر عوام سے رو رو معافی مانگتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔
یوٹیوب پر موجود ایک ویڈیو میں سپنا چودھری اسٹیج پر کھڑے ہوکر وہاں موجود بھیڑ کے سامنے رو رہی ہیں اور سبھی سے معافی مانگ رہی ہیں کہ میرے شو میں اگر کسی کے ساتھ مار پیٹ ہوتی ہے تو گالیاں سپنا چودھری کو پڑتی ہیں ۔ آپ ہی بتائیے کہ اس میں میری کیا غلطی ہے۔ وہیں سپنا کہتی ہیں کہ مجھے ضرورت نہیں ہے کہ میں پروگرام کروں ، میں تو صرف یہاں آپ سبھی کے پیار کی خاطر آئی ہوں ۔ دراصل سپنا یہاں اپنے اوپر ہونے والے فحش تبصروں سے ناراض تھیں ۔