ممبئی۔ ان دنوں بالی ووڈ صنعت سے منسلک تقریبا سبھی سلیبریٹیز سوشل میڈیا پر زبردست سرگرم نظر آ رہی ہیں۔ سبھی اپنے مداحوں کے درمیان چرچا میں بنے رہنے کے لئے آئے دن کچھ نہ کچھ دلچسپ شئیر کرتے دکھائی دے جاتے ہیں۔ وہیں، اداکارہ سارہ علی خان کا بھی شمار ان اسٹارز کی فہرست میں کیا جاتا ہے۔ وہیں، اب ان کی ایک تازہ ترین فوٹو زبردست وائرل ہو رہی ہے۔
اس فوٹو میں سارا علی خان پول کے کنارے یوگا کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزےدار کیپشن بھی دیا ہے۔
دراصل، سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک فوٹو شئیر کی ہے۔ اس فوٹو میں وہ پول کے کنارے کھڑی ہو کر یوگا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ فوٹو میں نظر آ رہا ہے کہ سارہ لال رنگ کے ورک آوٹ وئیر میں ہیں اور ان کی یوگا میٹ بھی لال ہی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ان کے پیچھے بیحد خوبصورت پھولوں والا پیڑ بھی ہے جو اس پوری تصویر کو شاندار بنا رہا ہے۔ اس تصویر میں سارہ نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کیپشن بھی دیا ہے۔ یہاں دیکھیں وائرل ہو رہی سارہ علی خان کی فوٹو۔