لکھنؤ: چنہٹ تھانہ علاقہ کے تحت کمتا میں گاڑی ٹکرانےپر برہم نوجوانوں نے صراف کی پٹائی کرکے اس کی جیولری چھین لی۔ شور مچانے پر نوجوان صراف کو دھکمی دیتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہوگئے۔
بنیادی طور سے بارہ بنکی ضلع کے صفدر گنج ادھولی گاؤں باشندہ صراف نکھل سونی کی چنہٹ ملائم نگر میں دکان ہے۔
صراف نے بتایاکہ اتوار کی رات قریب 9 بجے وہ دکان بند کرکے بلیٹ سے گھر کی طرف جارہےتھے۔ الزام ہے کہ کمتا میں انگریزی شراب کی دکان کے سامنے تین لوگوں نے ان کی گاڑی میںٹکر ماردی جس کےبعد ملزم بیچ سڑک پر تنازع کرنے لگے۔
حالانکہ راہگیروں کی مخالفت سے معاملہ رفع دفع ہوچکا تھالیکن چنہٹ تراہے پر پہنچنے پر شہ زوروںنے ان پر پیچھے سے حملہ کرکے سونے کی زنجیر اور انگوٹھی چھین کر فرار ہوگئے۔
انسپکٹر اشونی چترویدی نے بتایاکہ تحریر کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔